بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران خان کے جلسہ پشاور پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

عمران خان کے جلسہ پشاور پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

پشاور ۔الیکشن کمیشن نے چےئر مین پی ٹی آئی جو کہ ممبر قومی اسمبلی بھی ہیں کے 13اکتوبر 2017کو پشاور میں این اے فور کی حدود میں ممکنہ جلسہ منعقد کرنے اور اس سے خطاب کرنے کا نوٹس لے لیا ہے جو کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے ۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر این اے فور نے ڈپٹی کمشنرپشاور کو اپنے مراسلہ میں ڈپٹی کمشنر پشاور سے درخواست کی ہے کہ این اے فور کی حدود میں ایسا کوئی بھی جلسہ منعقد نہ کرنے دیا جائے اور اس سلسلے میں انہیں رپورٹ فراہم کردی جائے ڈی آر او نے ڈپٹی کمشنر سے مزید کہا کہ این اے فور کی حدود میں اسطرح کے جلسوں پر مکمل پابندی ہے اور اس حوالہ سے تمام متعلقہ سٹیک ہولدرز کو بھی مطلع کیا جائے۔