بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی آئی اے میں ملازمین کی چھانٹیوں کا فیصلہ

پی آئی اے میں ملازمین کی چھانٹیوں کا فیصلہ

پشاور۔ پی آئی اے نے مسلسل خسارے میں چلنے والے روٹس پر فضائی آپریشن بند اور ملازمین کی چھانٹیوں کا فیصلہ کیا ہے ہیو مین ریسورس کو ایسے تمام ملازمین کی فہرستیں فوری طور پر تیار کرنے کی ہدایت کی ہے پی آئی اے میں ملازمین کی چھانٹیوں کے لئے فارمولہ اے بی سی پہلے سے ہی تیار کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں 500 سے زائد ملازمین اور افسران کو فارغ کیا جائے گا بیشتر ملازمین کو سرپلس پول بھجوا دیا جائیگا ملازمین کے لئے گولڈن ہینڈ شیک سکیم کو دوبارہ متعارف کرایا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ٗ سوات سے ملازمین کو پشاور ائیر پورٹ طلب کیا جارہا ہے ۔