بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کوئی معاملہ التواء کا شکار نہیں بننے دونگا،چیئرمین نیب

کوئی معاملہ التواء کا شکار نہیں بننے دونگا،چیئرمین نیب

اسلام آباد۔ قومی احتساب بیورو (نیب ) کے نئے چیئرمین جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال عہدہ سنبھالتے ہی انسانی حقوق کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں اس عزم کا اظہار کیا کہ نیب کیسز کا ہر صورت نتیجہ نکلے گا ، ایبٹ آباد کمیشن کا بھی نتیجہ نکلا، تمام بڑے کیسز کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، کوئی معاملہ التواء کا شکار نہیں بننے دونگا،لاپتہ افراد کمیشن کی حتمی رپورٹ آخری مراحل میں ہے ۔

رپورٹ جمع کرانے کے بعد کمیشن کی سربراہی چھوڑ دونگا۔ بدھ کو انسانی حقوق کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پرمیڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے نئے چیئرمین نیب جاوید اقبال جو لاپتہ افراد کمیشن کے بھی سربراہ ہیں ،نے کہا کہ فی الحال وہ لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی نہیں چھوڑ رہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ایبٹ آباد کمیشن کی تحقیقات کا نتیجہ نکلا ، اسی طرح نیب کیسز کا بھی نتیجہ نکلے گا۔ تمام بڑے کیسز کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

انشاء اﷲ تمام کام خوش اسلوبی سے ہوں گے۔ انہوں نے لاپتہ افراد کے حوالے سے کہاکہ لاپتہ افراد کمیشن کی حتمی رپورٹ آخری مراحل میں ہے اور میں رپورٹ جمع کرانے کے بعد کمیشن کی سربراہی چھوڑ دونگا۔ جاوید اقبال نے کہاکہ چیلنجز سے نمٹنا ان کے لئے کوئی نئی بات نہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں نیب کے تمام امور پر تفصیلی بریفنگ لوں گا اورکوئی معاملہ التواء کا شکار نہیں بننے دونگا۔