بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / NA-4انتخاب ٗ راہ حق پارٹی نے ن لیگ کی حمایت کر دی

NA-4انتخاب ٗ راہ حق پارٹی نے ن لیگ کی حمایت کر دی

پشاور۔وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ حلقہ این اے فور میں تحریک انصاف کے امیدواربتائیں کہ اس کے گھرمیں سوئی گیس کس کی مرہون منت ہے، مخالفین سیاسی دکان چمکانے کی آڑمیں عوامی مفادکے حامل منصوبوں پر اعتراض کرکے اسکی تکمیل میں روڑے اٹکانے کی کوشش کررہے ہیں حالانکہ یہ منصوبے اس وقت میں شروع کئے گئے جب مرحوم گلزارخان حیات تھے۔ انہوں نے کہاکہ پرویزخٹک کوحلقہ این اے فور میں مساجدمیں سولرسسٹم ضمنی انتخابات کے دوران اورالیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد کیسے یادآگیایہ بھی دھاندلی ہے ،یہاں کے عوام کی محبت اورعزت میرے ترقیات کاموں کی تصدیق ہے،کسی کے کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتاعوام خودباشعوراورفیصلہ کرنیوالے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرراہ حق پارٹی کے مرکزی صدر محمدابراہیم قاسمی نے حلقہ این اے فورکے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کیساتھ اتحادکااعلان کرتے ہوئے کہاکہ این اے فورکے ضمنی انتخابات میں مکمل طورپرپاکستان مسلم لیگ(ن)کو سپورٹ کریں گے ۔جبکہ حلقہ این اے فورکے ضمنی انتخاب کے آزادامیدوارضیاء الرحمان نے بھی استعفیٰ دیکرپاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے محمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔محمدابراہیم قاسمی نے کہاکہ ہمارے ساتھ تمام سیاسی جماعتوں نے رابطہ کیاتھامگرہماری قیادت نے خیبرپختونخوا کیلئے ترقیاتی منصوبوں اورعوام کی بلاامتیازخدمت کی بدولت پاکستان مسلم لیگ(ن)سے اتحادکافیصلہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ این اے فورایک پسماندہ علاقہ تھااورہرکسی نے منتخب ہونے کے بعداس کی پسماندگی دورکرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائیں مگرجب سے انجینئرامیرمقام نے اس حلقے میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھاناشروع کردیاتویہ کے دورافتادہ علاقوں میں عوام کوسوئی گیس،بجلی،نادرا دفاتر سمیت دیگرمنصوبوں سے استفادہ حاصل ہوا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کے این اے فور ضمنی انتخابات کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا269 پولنگ اسٹیشنوں کی سکیورٹی کیلئے 7ہزار پولیس اہلکار تعینات ہونگے جن میں ایس پیز ٗڈی ایس پیز اور ایس ایچ او ز بھی شامل ہیں 26 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کا انعقاد کے سلسلے میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اور پر امن انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ہے جس کے تحت 269 پولنگ اسٹیشن پر 7000 اہلکار تعینات کئے جائیں گے ان میں5 ایس پیز ٗ22 ڈی ایس پیز ،269 ایس ایچ او ز،582 سب انسپکٹر اور اے ایس آئی،582 ہیڈ کانسٹیبل ،6702 پولیس کانسٹیبل،992 لیڈیز پولیس شامل ہیں حکام کا کہناتھاکہ ووٹنگ کا حق ہر پاکستانی کا حق ہے لیکن قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہے اس لئے این اے فور کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ انتخابات کے روز پر امن طریقے سے اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور پولیس و دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کرکے محب وطن شہر ی ہونے کا ثبوت دیں ۔