بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ثقافت کے فروغ کیلئے سکولوں میں ویڈیو ڈاکومنٹری کا آغاز

ثقافت کے فروغ کیلئے سکولوں میں ویڈیو ڈاکومنٹری کا آغاز

پشاور۔ ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے صوبہ کی ثقافت و سیاحت کو اپنی آنے والی نسل میں اجاگر کرنے اور اسکی رونمائی کیلئے سرکاری سکولوں و کالجز کی سطح پر ویڈیوڈاکومنٹری کا آغاز کردیا اور اس سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول شیرپاؤ میں طالبات کیلئے پشاور پربنائی گئی ڈاکومنٹری پیش کی گئی ، اس موقع پر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے کنسلٹنٹ ظہور درانی ، سکول پرنسپل اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے صوبہ کے سیاحتی مقامات، صوبائی ثقافت اور صوبہ کے مختلف شہروں پر بنائی گئی تاریخی ڈاکومنٹری سرکاری کالجز سطح پر چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس میں پشاور ، چارسدہ ، مردان سمیت مختلف علاقوں پر بنائی گئی ڈاکومنٹری سے طلباء کو آگاہی فراہم کی جائے گی، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان نے اس موقع پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ سرکاری سکولز و کالجز کے طلبہ و طالبات کیلئے ڈاکومنٹری پیش کرنے کا مقصد ان کو صوبہ کی تاریخ سے روشناس کرانا ہے تاکہ نصابی تعلیم کیساتھ ساتھ ویڈیو ڈاکومنٹری کے ذریعے بھی اپنے صوبہ کے حسین مقامات ، صوبائی ثقافت و روایات کو جان سکیں۔