بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز

پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز

سپورٹس ڈیسک ۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے عندیہ دیا ہے کہ آئرلینڈ کی ٹیم اپنے ٹیسٹ کرکٹ کی ابتداء    پاکستا ن کے خلاف سیریز سے کرے گی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیموں کے درمیان یہ تاریخی ٹیسٹ سریز اگلے سال اپریل یا مئی میں خوبصورت یورپی شہر آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں کھیلی جائے گی ۔

پاکستانی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف حالیہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شکست کے بعد عالمی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد پاکستان ٹیم کو آئر لینڈ کے خلاف سیریز میں تیاری کیلئے سخت محنت درکار ہوگی اور کامیابی کے بعد پاکستان اپنی انٹرنیشنل درجہ بندی میں بہتری لا سکتا ہے۔