بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تحریک انصاف آج پشاور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

تحریک انصاف آج پشاور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف آج صوبائی دارالحکومت میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس کیلئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہیں، عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے والے صوبائی رہنما ارباب نجیب اللہ خان خلیل تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے، اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ عام دن دو بجے رنگ روڈ پر ہوگا جس کیلئے پنڈل سج گیا ہے اور تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

جلسہ عام سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین اوروزیر اعلیٰ پرویزخٹک سمیت پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے جبکہ ارباب نجیب اللہ خان خلیل پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے، اس سلسلے میں ارباب نجیب اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا جلسہ شیڈول کے مطابق مقررہ مقام پر ہوگا انہوں نے کہاکہ این اے ٹو میں سیاسی جلسہ عام پر کوئی پابندی نہیں۔