بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں شاپنگ بیگز تیار کرنیوالی 5فیکٹریاں سیل

پشاور میں شاپنگ بیگز تیار کرنیوالی 5فیکٹریاں سیل

پشاور۔ محکمہ ماحولیات خیبر پختونخوا نے مہلت ختم ہونے کے بعد پلاسٹک شاپنگ بیگز اور دیگر پلاسٹک مصنوعات تیار کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف قانونی چارجوئی کرتے ہوئے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں قائم پانچ فیکٹریوں کو فوری طور پر سیل کردیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ماحولیات کے قانون برائے انسدادِ پلاسٹک مصنوعات 2017 کی شق 3(1) کے تحت تمام کارخانوں اور فیکٹریوں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ پلاسٹک بیگز اور پلا سٹک کی دیگر مصنوعات کی پیداوار تین مہینے کے اندر ترک کردیں لہٰذا اب مہلت ختم ہونے کے بعدخلاف ورزی کرنے پر ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر بشیر خان کی ہدایت پرحیات آباد انڈسٹریل سٹیٹ میں قائم پانچ فیکٹریوں کو تحفظ ماحولیات ایکٹ 2014کے تحت فوری طور پر سیل کردیا گیا ہے ۔