بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مدارس کے طلبہ پر یونیورسٹیز کے دروازے کھل گئے

مدارس کے طلبہ پر یونیورسٹیز کے دروازے کھل گئے

اسلام آباد ۔ مدارس کے طلبہ و طالبات پر یونیورسٹیز کے دروازے کھل گئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے مدارس کی شہادت العالیہ کی سندکو گریجویشن کی ڈگری کے مساوی تسلیم کر لیا شہادت العالیہ کی سندکے حامل طلبہ طالبات سرکاری جامعات کے لئے بھی اہل ہونگے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے باقاعدہ طور پر شہادت العالیہ کو گریجویشن کے مساوی قراردے دیا ہے ۔

شہادت العالیہ کی علوم عربیہ اسلامیہ کی ڈگری کو گریجویشن کے برابر تسلیم کیاگیا ہے کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ ڈگری کے ساتھ انگلش اور مطالعہ پاکستان کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی یا کسی دوسری یونیورسٹی سے پاس کرنا ہو گی اس طرح مدارس کے ایسے طلبہ وطالبات جن کے پاس شہادت العالیہ کی سند ہوگی ضروری تقاضے پورا کرنے پر ہو یونیورسٹیزمیں داخلے لے سکیں گے ثانویہ عامہ ثانویہ خاصہ کی اسناد انٹر بورڈ کمیٹی دے گی جمعہ کو جاری بیان کے مطابق یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ ثانویہ عامہ کی سند کے حاملین کو قانون کے مطابق داخلہ ملیں گے ۔

ایچ ای سی دینی اسناد کے حامل سے مڈل سکول سرٹیفکیٹ نہیں طلب کرے گی شہادت عالیہ کرنے والا یونیورسٹی میں اگر اسلامیات یا عربی کے علاوہ کسی دوسرے مضمون میں ایم اے کرے گا تو اس کو گریجویشن میں لازمی دو مضمونوں کے علاوہ متعلقہ مضمون پاس کرنا ہو گا۔