بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں ماہانہ صفائی مہم شروع کرنیکا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں ماہانہ صفائی مہم شروع کرنیکا فیصلہ

پشاور۔ خیبر پختونخوا میں ماہانہ صفائی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے تحت 15اکتوبر سے 19نومبر تک صوبے بھر میں صفائی مہم چلائی جائے گی اس حوالے سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں خصوصی عوامی آگہی مہم کے سلسلے میں واٹسن سیل ٗ محکمہ بلدیات و دیہی ترقی ٗ خیبر پختونخوانے اقوام متحدہ کے پائیدا ر تر قی کے اہداف اور حکومتی پالیسی برائے پانی و صفائی کو مد نظر رکھتے ہوئے 15 اکتوبر سے 19 نومب تک خصوصی ماہانہ صفائی مہم شروع کرنے کا اہتمام کر رہی ہے۔

جس میں پانی و صفائی سے متعلق خصوصی صفائی مہم کے ساتھ ساتھ ضلعی و صوبائی سطح پر تقریری مقابلوں کے علاوہ صوبائی کانفرنس برائے صفائی ، سٹالز مقابلے ، تربیتی ورکشاپس، آگہی واک ، آرٹس مقابلے اور بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو اعزازی ایوارڈز سے نوازنے سے متعلق تقریبات کابھی انعقاد کیا جا ئیگا۔