بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فیکلٹی آف پیرا میڈیکل اراضی پر کمپلیکس تعمیر کرنیکا فیصلہ

فیکلٹی آف پیرا میڈیکل اراضی پر کمپلیکس تعمیر کرنیکا فیصلہ


پشاور۔فیکلٹی آف پیرامیڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی چھ کنال ملکیتی اراضی پر میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا گیا جس میں ہیلتھ ڈائریکٹریٹ ‘ مختلف پروگرامز اور پراجیکٹس کے دفاتر کو منتقل کیا جائیگا۔

یہ فیصلہ گزشتہ روز ہیلتھ سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں سیکرٹری محکمہ صحت خیبر پختونخوا اور چیئرمین ایف پی ایم اے عابد مجید کی زیرصدارت فیکلٹی کی گورننگ باڈی کے پہلے اجلاس میں کیا گیا ۔جس میں ممبران پروفیسر ڈاکٹر نورالایمان ٗ مشرف خان ٗ ڈاکٹر شاد علی ٗنجیداللہ ٗ ڈاکٹر طاہر این خان ٗ ڈاکٹر عبیدالرحمن ٗ سید روئیدار شاہ اور محمد ابراہیم نے شرکت کی ۔ چیئرمین عابد مجید نے حکومت کی طرف سے پیرا میڈیکل کے شعبے کے لئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔

انہوں نے پیرامیڈیکل تعلیم کو شعبہ صحت کا جزولازم تسلیم کرنے پر زور دیا ۔ چیف ایگزیکٹو ایف پی ایم اے ڈاکٹر محمد جاوید خان نے فیکلٹی کے ایکٹ2016ء کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی اور 2016-17ء کی سالانہ رپورٹ پیش کی جس کی گورننگ باڈی نے تعریف کی۔ اس موقع پر متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ایف پی ایم اے کے حوالے سے تمام ضروری اطلاعات امتحانات‘ نتائج اور رول نمبر سلپ وغیرہ کی معلومات آن لائن فراہم کی جائیں اور باصلاحیت طلباء اور معیاری اداروں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں۔