بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران خان نے گوانتاناموبے میں قید پاکستانیوں کیلئے آواز اٹھا دی

عمران خان نے گوانتاناموبے میں قید پاکستانیوں کیلئے آواز اٹھا دی


اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گوانتاناموبے میں قید پاکستانی ڈرائیور کو انصاف دلوانے کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کی ہے۔واشنگٹن پوسٹ میں پاکستانی قیدی کی حالت زار پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تفصیلی مضمون لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ گوانتا ناموبے کی جیل میں قید احمد ربانی کراچی کا رہائشی اورٹیکسی ڈرائیور ہے لیکن پاکستانی حکومت نے احمد ربانی کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔عمران خان نے مضمون میں لکھا کہ احمد ربانی کی کراچی میں اہل خانہ تک بحفاظت واپسی کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے، ہم پاکستانی قیدی کی حالت زار پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

عمران خان نے مزید کہا امریکہ آزادی و انصاف کے اصولوں پر قائم ہوا تو اب ان اصولوں کی پاسداری کو بھی یقینی بنایا جائے۔عمران خان کے مطابق احمد نے 4 سال پہلے احتجاجاَ بھوک ہڑتال شروع کی تاہم جیل انتظامیہ انہیں زندہ رکھنے کے لئے زبردستی کھلاتی رہی، ٹرمپ انتظامیہ نے بھوک ہڑتال کرنے والوں کو زبردستی کھانا کھلانے کی پالیسی ترک کر دی ہے۔

اس اقدام سے احمد اور دوسرے بھوک ہڑتالیوں کے موت کے منہ میں چلے جانے کے امکان بڑھ گئے ہیں۔ احمد نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ فوج نے طبی امداد بھی روک دی ہے۔ عمران خان نے امریکیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ گوانتاموبے جیل میں قید ایسے قیدیوں کو انصاف مہیا کرے، احمد ربانی کی اہلیہ اور بیٹا کراچی میں مقیم ہیں۔