بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اعلیٰ شخصیات سے پولیس اہلکار واپس لینے کا فیصلہ

اعلیٰ شخصیات سے پولیس اہلکار واپس لینے کا فیصلہ


پشاور۔خیبرپختونخوا پولیس نے اعلی سرکاری ،حکومتی اورمذہبی شخصیات سے پولیس اہلکار واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق تمام سرکاری ، حکومتی اور اعلی شخصیات سے پروٹول کے نام پر ڈیوٹیاں دینے والے پولیس اہلکاروں کو واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس صلاح الدین محسود نے اس ضمن میں وزیراعلی پرویزخٹک کو خط بھی ارسال کردیا ۔ذرائع کے مطابق اس وقت خیبرپختونخوا میں 4200سے زائد پولیس اہلکار مختلف شخصیات کے ساتھ سیکیورٹی کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس وقت اراکین صوبائی ووفاقی اسمبلی کے اراکین کے ساتھ 1130اہلکار ،سول وسرکاری افسران کے ساتھ 29،ناظمین اور نائب ناظمین کے ساتھ 362،مختلف سرکاری ججز کے ساتھ 926،مذہبی شخصیات کے پاس 30اور صحافیوں کے 29،عام لوگوں ،امن کمیٹیوں یاسماجی شخصیات کے ساتھ 210،حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری افسران کیساتھ 1100کے لگ بھگ اہلکار ڈیٹاں سرانجام دے رہے ہیں ،آئی جی پولیس نے تمام آر پی اوز کو ان اہلکاروں کی نئی لسٹیں بنانے کی ہدایت جاری کردی ، جس کی مانٹیرنگ آئی جی خیبرپختونخواخود کر رہے ہیں ۔