بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا


قومی ٹیم نے دفاعی چیمپئن جنوبی کوریا کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
قومی ٹیم نے آغاز سے ہی مخالف ٹیم پر دھاک بٹھائے رکھی اور پہلے دو ہاف میں حاصل ہونے والی برتری نے جنوبی کوریا پر مزید دباؤ بڑھا دیا۔ قومی ٹیم نے اگلے دو کوارٹرز میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔
پاکستان کیجانب سے اسٹار کھلاڑی اعجاز احمد نے شاندار ہیٹرک اسکور کی اور راشد محمود نے دو جبکہ محمد یعقوب نے ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔