بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کراچی ‘ رینجرز اور پولیس سے مقابلے میں 8 دہشت گرد ہلاک

کراچی ‘ رینجرز اور پولیس سے مقابلے میں 8 دہشت گرد ہلاک


کراچی ۔کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون رئیس گوٹھ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق بلدیہ ٹاون کے علاقے رئیس گوٹھ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دوطرفہ فائرنگ کے تبالے کے بعد اضافی نفری طلب کی گئی اور مقابلے کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور سی ٹی ڈی سے مقابلہ کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور 3زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جو بعد ازاں دم توڑ گئے۔

جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ دہشت گرد فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے آپریشن کیا جارہا ہے۔ترجمان کے مطابق کارروائی میں 2 رینجرز اور سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔ ہلاک اورگرفتار دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، بارود اور دیگر سامان بھی ملا ہے۔