بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سری نگر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید

سری نگر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید


سری نگر۔ ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ سے کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

بھارتی فوج نے علاقے میں کریک ڈان کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی بھی لی جس میں عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی میں 2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔