بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / انسانی جینیاتی پروگرامنگ ایٹمی ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ہے، پیوٹن

انسانی جینیاتی پروگرامنگ ایٹمی ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ہے، پیوٹن


سوچی۔ روسی صدرولادی میرپیوٹن نے کہا ہے کہ انسانوں کی جینیاتی پروگرامنگ نیوکلیئر ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ہے،غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا تونئی ٹیکنالوجی نیوکلیئرہتھیاروں سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوگی،جینیاتی انجینئر نگ ہی سے ایسا فوجی بھی پیدا کیا جاسکے گا جوسفاک وبے رحم ہوگا۔روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے سوچی میں نوجوانوں اورطلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں کی جینیاتی پروگرامنگ نیوکلیئر ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگی۔

جینیاتی انجینئرنگ دواسازی سمیت کئی شعبوں میں انتہائی سودمند ہے جس سیمخصوص صلاحیتوں کیحامل انسان بھی بنائیجاسکیں گے، جینیاتی انجینئرنگ ہی سے ایسا فوجی بھی بنایا جاسکے گا جو جذبات سے عاری، سفاک و بے رحم ہوگا اور تکلیف و شرمندگی محسوس نہیں کرسکے گا۔روسی صدر نے کہا جینیاتی انجینیرنگ سیذہین ترین ریاضی دان اورماہرموسیقی بھی پیدا کیے جاسکیں گے، انسانیت ایسیدورمیں داخل ہورہی ہے جہاں انتہائی ذمیداری کی ضرورت ہے، نئی ٹیکنالوجی کااستعمال کرتیہوئیانسانی اقدارکاخیال رکھناانتہائی ضروری ہے جب کہ غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا تونئی ٹیکنالوجی نیوکلیئرہتھیاروں سے زیادہ تباہ کن ہوگی۔