بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو سہل بنانے کا فیصلہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو سہل بنانے کا فیصلہ


پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے عام عوام کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حصول کیلئے پیچیدہ عمل کو سہل اور آسان بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اِس ضمن میں چیف سیکرٹری نے محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنڑول کو تحریر ی طور پر ہدایت جاری کردی ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حصول کیلئے پیچیدہ عمل کو آسان اور عوام دوست بنانے کیلئے تجاویز ایک ہفتے کے اندر مرتب کرکے چیف سیکرٹری کو بجھوائی جائیں ۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز کو اس عمل کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔