بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے


پشاور۔خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ٗذرائع کے مطابق لوئردیر، تیمرگرہ، سوات، بونیر، چترال سمیت مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 110 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان کا علاقہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔