بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں اے ایس آئی سمیت 9پولیس اہلکار معطل

پشاور میں اے ایس آئی سمیت 9پولیس اہلکار معطل


پشاور۔چیف کیپٹل پولیس آفیسر پشاور نے کرپشن الزامات پراسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 9اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا ہے اور اس ضمن میں مزید محکمانہ کاروائی کیلئے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔

سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بدھ کے روز سٹی ، کینٹ ، رورل اور صدر سرکل کا دورہ کیا اس دوران ناکہ بندیوں پر رشوت لینے کے الزامات اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر انچارج ارباب ٹاپو چیک پوسٹ اے ایس آئی گلزار خان، وحید آباد چوکی کے ہیڈ کانسٹیبل نورالبشر، تھانہ متنی کے ہیڈ کانسٹیبل وصال خان، تھانہ حیات آباد کے کانسٹیبل یاسین، اشتیاق، چوکی انڈسٹریل کے کانسٹیبل جان علی، تھانہ پشتہ خرہ کے نورالحق، چوکی خیبر کے ڈرائیور کانسٹیبل اور تھانہ چمکنی کے ڈرائیور کانسٹیبل فرمان کو معطل کرکے لائن حاضر ہونے کے احکامات جاری کردیئے۔

اس موقع پر سی سی پی او نے دیگر اہلکاروں کو سختی سے ہدایات جاری کئے کہ دوران ڈیوٹی غفلت برتنے اور لاپرواہی کا مظاہر ہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے اورناکہ بندیوں پر تعینات اہلکار بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائے۔