بریکنگ نیوز
Home / شوبز / بھارتی اداکارہ کی سیکیورٹی کے لیے 200 گارڈز

بھارتی اداکارہ کی سیکیورٹی کے لیے 200 گارڈز


اجمیر: فلمی ستاروں کو عوامی مقامات پر شوٹنگ کے دوران مداحوں کے غیر متوقع ردعمل سے بچانے کے لیے گارڈز رکھے جاتے ہیں لیکن تامل اداکارہ ’’نین تھرا‘‘ کی سیکیورٹی کے لیے 200 گارڈز کو رکھنا پڑگیا۔

نین تھرااپنی نئی فلم ’’ویلی کرن‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فوٹو: فائل

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار ’’نین تھرا‘‘ آج کل راجستھان کے شہر اجمیر اور کشن گڑھ میں اپنی نئی فلم ’’ویلی کرن‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ان دونوں شہروں میں شوٹنگ کے دوران انہوں نے اپنی فلم کا ایک گانا اور دیگر مناظر عکس بند کرائے اور اس کے لئے خصوصی سیٹ بھی بنایا گیا جس میں کشمیر کا پس منظر دکھایا گیا ہے۔ فلم ’’ویلی کرن‘‘ کی کہانی ایسے دو افراد کے گرد گھومتی ہے جن کی عادتیں اور ترجیحات ملتی ہیں اور وہ کھانے کی اشیا میں ملاوٹ کے خلاف جدو جہد کرتے ہیں۔

شوٹنگ کے دوران کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں نین تھرا سفید لباس اور سفید رنگ کی انگوٹھی پہنے واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ پروڈکشن ٹیم نے مرد اور خواتین پر مشتمل 200 محافظوں کو اداکارہ کی حفاظت پر مامور کر رکھا ہے۔