بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ن لیگ کے کچھ رہنما ہم سے رابطے میں ہیں ٗ عمران خان

ن لیگ کے کچھ رہنما ہم سے رابطے میں ہیں ٗ عمران خان


اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے بہت سے رہنماء ہم سے رابطے میں ہیں،مسلم لیگ(ن) نے اب ٹوٹنا ہے یہ ایک مفاد پرست ٹولہ ہے۔ ایک نجی ٹی وی کیساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت ایک کرپٹ آدمی کو پروٹوکول دے رہی ہے حکومت عدالتوں کے احکامات کو پاؤں تلے روند رہی ہے۔پنجاب اسمبلی میں سپریم کورٹ کے خلاف قرارداد پاس کی گئی۔

حکومت مجرموں کو پروٹوکول دے رہی ہے اگر یہ رہا ہوئے تو چھوٹے چوروں کو جیل میں رہنے کا جواز نہیں، پرویز مشرف نے آصف علی زرداری اور نواز شریف کو این آر او دیا ،کرپشن کی وجہ سے آج ہر پاکستانی پر ایک لاکھ کا قرضہ ہے۔پرویز مشرف نے کرسی بچانے کے لیے چوروں کو معاف کیا۔مراد علی شاہ جانتے ہیں کہ زرداری اور شرجیل ڈاکو ہیں۔مراد علی شاہ کرپٹ ہیں اس لیے دوسروں کو کرپٹ سمجھتے ہیں فوج نے آئین کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا۔

این آر او پاکستانی قوم کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ شاہد خاقان کہتے ہیں نواز شریف ان کے وزیراعظم ہیں وہ ہدایات لینے لندن جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں نیب کو کھلی آزادی ہے۔ ملک کے وزیر خزانہ پر کرپشن کے کیسز ہیں ملک کی معاشی صورتحال خطرناک موڑ پر آ کھڑی ہوئی ہے ملک معاشی طور پر تباہی کی طرف جا رہا ہے۔پاکستان کو 30ارب ڈالر کا خسارہ ہے ملک کو نئی سوچ اور نئی حکومت کی ضرورت ہے (ن) لیگ کے بہت سے رہنماء ہم سے رابطے میں ہیں مسلم لیگ نے اب ٹوٹنا ہے یہ جماعت نہیں ایک مفاد پرست ٹولہ ہے۔

نواز شریف جمہوری نظام کو ڈی ریل کرنے کی پوری کوشش کررہا ہے اگر یہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کو نہ مان کر سسٹم کو ڈی ریل کررہے ہیں نواز شریف کا ایک ہی مقصد ہے این آر او لے کر پیسہ بچانا۔ڈان لیکس جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کا حصہ تھی احسن اقبال ارسطو ہے قوم کے پیسے کی حفاظت وزیراعظم کی ذمہ داری ہوتی ہے نظام بچانے کا صحیح طریقہ جلد انتخابات ہیں کیوں نکالا کی مہم چلائی گئی تو انتشارپھیلے گا یہ سپریم کورٹ کومتنازع بنانا چاہتے ہیں۔