بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چترال دو اضلاع میں تقسیم ٗ اپر چترال کو ڈسٹرکٹ کا درجہ مل گیا

چترال دو اضلاع میں تقسیم ٗ اپر چترال کو ڈسٹرکٹ کا درجہ مل گیا


پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اپر چترال کو ڈسٹرکٹ کا درجہ دینے کی منظوری دیدی ہے اورڈسٹرکٹ چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کردیاہے لوئر چترال اور اپر چترال میں تقسیم ہونے کے بعد اپر چترال کے لئے نئے ڈپٹی کمشنر ، نئے ڈی پی او اور دیگر انتظامی افسران اور ملازمین کی تقرری عمل میں لائی جائیگی۔

ضلع چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی منظوری اور سوات میں نئے ضلع کے قیام کے اعلان کے بعد موجودہ وصوبائی حکومت اپنے دور میں سب سے زیادہ نئے اضلاع اور تحصیلیں قائم کرنے والی پہلی صوبائی حکومت بن گئی ہے اے این پی کے دور میں صرف ایک نیا ضلع بناتھا جبکہ ایم ایم اے کے دور میں کوئی نیا ضلع نہیں بناتھایوں موجودہ حکومت کے دور میں اب تک تین نئے ضلعے بن چکے ہیں ۔

جبکہ چوتھا بننے والا ہے صوبائی حکومت نے چترال کو اپر چترال اور لوئر چترال کے اضلاع میں تقسیم کردیا ہے اپر چترال میں مستوج ،مورکہو اورتورکہو کی تحصیلیں ہونگی جبکہ لوئر چترال میں دروش ،چترال اورلوٹ کہوکی تحصیلیں شامل ہونگی نئے ضلع کی منظوری سے صوبہ میں اضلاع کی تعداد ستائیس سے بڑھ کر اٹھائیس ہوگئی ہے جبکہ سوات میں نئے ضلع سے قیام سے یہ تعدا د بڑھ کر 29ہوجائے گی اس سے پہلے صوبائی حکومت کوہستان کو تین اضلاع کوہستان ،لوئر کوہستان اور کولئی پالس میں تقسیم کرچکی ہے