بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پیپلز پارٹی نے نئی حلقہ بندیوں کیلئے آئینی ترمیم پر یوٹرن لیا

پیپلز پارٹی نے نئی حلقہ بندیوں کیلئے آئینی ترمیم پر یوٹرن لیا


اسلام آباد۔قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم پر یوٹرن لیا ہے، سیاسی جماعتوں کو کوشش کرنی چاہیے کہ ملک میں انارکی نہ ہو، ذاتی مفادات کو ایک طرف کر کے قوم کی بہتری کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب خان شیر پاؤ نے کہا کہ پیپلز پاٹری نے نئی حلقہ بنیدوں کے حوالے سے آئینی ترمیم پر یوٹرن لیا ہے۔

پیپلز پاٹری کہتی ہے کہ اس نے اٹھارہویں ترمیم منظور کرائی اور صوبوں کو حق دلایالیکن اس ترمیم پر انہوں نے آخری وقت پر یوٹرن لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو کوشش کرنی چاہیے کہ ملک میں انارکی نہ ہو، ذاتی مفادات کو ایک طرف کر کے قوم کی بہتری کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گالی گلوچ دینا مناسب نہیں سمجھتا، ان چیزوں سے جمہوریت کو نقصان ہو گا۔