بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / باچا خان ایئر پورٹ کے نئے ٹرمینل نے کام شروع کر دیا

باچا خان ایئر پورٹ کے نئے ٹرمینل نے کام شروع کر دیا


پشاور۔باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں جاری توسیع منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں نیو ڈومیسٹک ٹرمینل کی تعمیر اورتزئین و آرائش مکمل کرنے کے بعد اسے مسافروں کے لئے کھول دیا گیا ہے ٗ نئے ڈومیسٹک ٹرمینل میں بیک وقت 500مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ٹرمینل میں پہلی مرتبہ اسکیلٹر(Escalator) بھی لگائے گئے ہیں ۔

جس سے معذور اور عمر رسیدہ مسافروں کو سہولت میسر ہوگی نیو انٹرنیشنل ٹرمینل کی تعمیر بھی جاری ہے جو آئندہ سال مارچ میں مکمل ہوگی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سال 2015ء میں 3ارب کی خطیر رقم سے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی توسیع کا منصوبہ شروع کیا تھا جس میں ڈومیسٹک اور بین الاقوامی ٹرمینلز کی تعمیر کے ساتھ Avioپل بھی شامل ہیں جبکہ نئے دفاتر کیلئے بلاک بھی بنایا جائیگا ۔