بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھوٹان کے ننھے شہزادے نے مودی سے ملنے سے انکارکر دیا

بھوٹان کے ننھے شہزادے نے مودی سے ملنے سے انکارکر دیا


نئی دہلی ۔بھوٹان کے ننھے شہزادے نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقبھوٹان کے بادشاہ اور ان کی ملکہ ان دنوں بھارت کے دورے پر آئے ہوئے ہیں جہاں بھوٹان کے ننھے شہزادہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

بھوٹان کا روایتی لباس زیب تن کئے ننھے شہزادے نے بھارتی حکمرانوں کے دل جیت لئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ننھا شہزادہ کبھی صدر رام ناتھ کووند سے چاکلیٹ کی ٹوکری وصول کر رہا ہے تو کبھی وزیر خارجہ سشما سوراج اس کی انگلی پکڑ کر اسے گھما رہی ہیں۔لیکن جب بھارتی وزیراعظم مودی نے شہزادے سے باتھ ملانا چاہا تو شہزادہ فٹ بال سے کھیلنے میں مصروف ہو گیا اور اس نے بھارتی وزیراعظم کو کوئی لفٹ نہ کرائی۔ اس واقعے کے بعد سے مود ی کا سماجی رابطوں پر ویب سائٹس پر خواب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔