بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ٹی آئی کا NA120کے نتائج چیلنج کرنیکا فیصلہ

پی ٹی آئی کا NA120کے نتائج چیلنج کرنیکا فیصلہ


لاہور۔ پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کے حلقہ این اے120کے ضمنی انتخابی نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کافیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ 7نومبر کو الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی جائے گی ،ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی ، 29 ہزار ووٹوں کی نادرا نے تصدیق نہیں کی ، حلقے سے سابق خاتون اول کلثوم نواز نے کامیابی حاصل کی تھی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے این اے ایک سوبیس کے نتائج چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ7نومبر کو الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی جائے گی، کلثوم نواز کے ہاتھوں شکست کھانے والی پی ٹی آئی امیدوار نے کہا ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی کیونکہ29 ہزار ووٹوں کی نادرا نے تصدیق نہیں کی جبکہ غیر تصدیق شدہ ووٹوں کی فہرست میں انتقال کرنیوالے بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی لاہور کی نشست این اے 120 میں مسلم لیگ نواز کی رہنما کلثوم نواز 61745 ووٹ لیکر کامیاب ہوئی تھیں جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد 47099 ووٹ حاصل کر سکی تھیں۔نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کو 14646 ووٹوں سے شکست دی تھی۔ شکست کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔