بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ٹورازم کارپوریشن کا خانپور جھیل پر ایڈونچر ایونٹ

ٹورازم کارپوریشن کا خانپور جھیل پر ایڈونچر ایونٹ


پشاور۔ ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے تعاون سے نوجوانوں کیلئے مبالی آئی لینڈخانپور جھیل کے مقام پر”Beat The Waves” لہروں کو شکست دوکے نام سے واٹر سپورٹس اور ایڈونچر سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں 50سے زائد خواتین اور مرد ونوجوانوں نے شرکت کی۔

ایونٹ میں ایک ہی روز 18مختلف سرگرمیوں کاانعقاد کیا گیا، ان سرگرمیوں میں جیٹ سکی ،ویک ٹیوب، فیملی کشتی رانی، زِپ لائننگ، شوٹنگ، آرچری، ساحل پر والی بال ، فٹبال، ٹریچر ہنٹ، انسٹرومنٹل موسیقی ، رباب منگے، کھانے پینے کی اشیاء،انفرادی کشتی رانی ،ہائیکنگ اینڈ ٹریکنگ، پتنگ بازی، بون فائر، رسہ کشی،کتابوں کا مطالعہ سمیت دیگر شامل تھے،ایونٹ میں شرکت کیلئے پشاور سے خانپوراور واپس پشاور تک ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے فراہم کی گئی۔