بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اتفاق رائے سے تمام اسمبلیاں توڑدی جائیں، تحریک انصاف

اتفاق رائے سے تمام اسمبلیاں توڑدی جائیں، تحریک انصاف


لاہور: تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم انتخابات میں تاخیر نہیں بلکہ قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں اور اس کے لئے خیبرپختون خوا کی اسمبلی توڑنے کو بھی تیارہیں۔

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حلقہ بندی بل پرمزید غور ہونا چاہئے اور یہ بل مشترکہ مفادات کونسل میں زیر بحث آئے لیکن ہم کسی صورت حلقہ بندی بل کی بنیاد پر الیکشن میں تاخیر قبول نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ ہم انتخابات میں تاخیر نہیں بلکہ قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں، ہماری رائے ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیاں توڑنے پر اتفاق کیا جائے اگر تمام فریق متفق ہوں تو تحریک انصاف بھی خیبرپختون خوا اسمبلی قبل از وقت توڑنے کو تیار ہے۔ پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی روح مردم شماری میں نہیں بلکہ انتخابات ہے کسی ترمیم کے انتظار میں الیکن میں تاخیر ہرگز قبول نہیں۔