بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مردان:چیک پوسٹ پر فائرنگ ،2 سکیورٹی اہلکار شہید

مردان:چیک پوسٹ پر فائرنگ ،2 سکیورٹی اہلکار شہید


اسلام آباد۔ مردان میں گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد کی شنگوگہ چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مردان میں مالا کنڈ روڈ کے قریب شنگوگہ چیک پوسٹ پر ایک مشکوک کار کو حولدار فرہاد علی اور سپاہی نواز خان نے چیکنگ کے لئے روکنے کی کوشش کی تو گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے دونوں اہلکاروں پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دونوں سکیورٹی اہلکار موقع پر شہید ہو گئے جبکہ مشکوک کار میں سوار مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

واقعہ کے فوری بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد موقع پر پہنچ گئی اور مشکوک گاڑی کی تلاش شروع کر دی جبکہ علاقے میں ملزموں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔