بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آبادی میں اضافہ کے باوجود حلقوں میں ردوبدل نہ کرنیکا فیصلہ

آبادی میں اضافہ کے باوجود حلقوں میں ردوبدل نہ کرنیکا فیصلہ


پشاور۔نئی مردم شمار ی میں آبادی میں اضافہ کے باوجودملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی تعداد نہ بڑھانے اور حلقوں میں کسی قسم کا ردوبدل نہ کرنے کے فیصلہ کاانکشاف ہوا ہے جس پر سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دی ہے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقوں کی تعداد نہ بڑھانے اور صوبوں کے مابین ان کی تقسیم میں ردوبدل کرنے والی پارلیمانی کمیٹی نے چاروں صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں حسب سابق برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پرانی حلقہ بندیوں پرہی صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات منعقدکرانے پراتفاق رائے کیا تاہم فی الوقت اعتراضات کے خوف سے فیصلہ کو خفیہ رکھاجارہاہے ۔

ذرائع کے مطابق یہی وجہ ہے کہ قومی اسمبلی میں نئی حلقہ بندیوں کے لیے جو بل پیش کیا گیا ہے اس میں صرف قومی اسمبلی کے حلقوں میں ردوبدل کاذکر ہے صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے حوالہ سے بل مکمل طورپر خاموش ہے اس صورت حال پرمختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے تشویش کااظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نئی مردم شماری کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی تعداد بھی بڑھائی جائے تاکہ تمام اضلاع کو مناسب نمائندگی مل سکے اس سلسلے میں اگلے چندر وز میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے شدید احتجاج کابھی امکان ہے ۔