بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سی ایس ایس امتحانات کا صوبائی کوٹہ سپریم کورٹ میں چیلنج

سی ایس ایس امتحانات کا صوبائی کوٹہ سپریم کورٹ میں چیلنج


اسلام آباد۔سی ایس ایس امتحانات کیلئے صوبائی کوٹہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، سپریم کورٹ نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کالعدم قرار دیدئیے، اعتراضات کیخلاف اپیل پر جسٹس گلزار احمد نے چیمبر میں سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل آئین کے مطابق صوبائی کوٹہ چالیس سال کیلئے تھا، کوٹے کو آئینی تحفظ 2013 میں ختم ہوگیا، بیرسٹر حارث نے دلائل میں کہا کہ کوٹہ ختم کرکے میرٹ پر تمام امیدواروں کا چناؤ اور تعیناتی کی جائے، دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے جسٹس گلزار نے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔