بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فاٹا عوام خیبر پختونخوا میں شامل ہونے کیلئے تیار،آفتاب شیر پاؤ

فاٹا عوام خیبر پختونخوا میں شامل ہونے کیلئے تیار،آفتاب شیر پاؤ


اسلام آباد۔قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے اڑی حملہ میں پاکستان پر بغیر ثبوت کے الزما لگا کر بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم چھپانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ نیویارک میں جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خطاب پر کشمیر کے ایشو کو اچھا پیش کیا لیکن بھارت کے بلوچستان اور کراچی میں مداخلت کا تذکرہ کرنا ضروری تھا ۔

جس کو نظر انداز کیا گیا ان خیالات کا کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام خیبرپختونخوا صوبے میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں تو وفاقی حکومت کو اس فیصلے پر فوراً عملدرآمد کروانا چاہئے کیونکہ اس معاملے کو لٹکانے سے مسائل بڑھیں گے انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے معامیل پر حکومت کو لچک کا مظاہرہ کرنا چاہئے جن مہاجرین کے کاروبار ہیں ان کو ویزے فراہم کرکے اپنے معاملات نمٹانے کا وقت دیا جائے آفتاب شیر پاؤ نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔

جس کو چھپانے کے لئے اڑی حملہ میں پاکستان پر بغیر ثبوت کے الزامات لگانے کی کوشش کر رہا ہے دونوں ممالک کو خطے کے امن کے لئے ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہو گا نیویارک جنرل اسمبلی کانفرنس میں وزیر اعظم پاکستان کو بلوچستان اور کراچی میں بھارت کی مسلسل مداخلت اور دہشت گردی کو فروغ دینے کا تذکرہ کر لینا چاہئے تھا تاکہ دنیا کو کشمیریوں پر مظالم کے ساتھ پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک پیغام پہنچا دینا چاہئے تھا ۔