بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستانی سفارت کار رانا نیئر اقبال کی میت گھر پہنچا دی گئی

پاکستانی سفارت کار رانا نیئر اقبال کی میت گھر پہنچا دی گئی


اسلام آباد۔پاکستانی سفارت کار رانا نیئر اقبال کی میت ان کے گھر پہنچا دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز افغانستان میں قتل ہونے والے پاکستانی سفارتکار رانا نیئر اقبال کا جسد خاکی صبح جلال آباد سے روانہ کیا گیا تھا جو اب اسلام آباد میں سیکٹر جی سیون ون میں واقع ان کے گھر پہنچا دیا گیا رانا نیئر اقبال کے ورثا نے ان کی میت وصول کی۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ پاکستان سے تعلق رکھنے والے رانا نیئراقبال قونصل خانے میں ویزہ سیکشن میں کام کرتے تھے انہیں گزشتہ روز افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ مقتول نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ انہیں گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا۔