بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور ٗفرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او کی تنزلی

پشاور ٗفرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او کی تنزلی


پشاور۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان نے سابق ایس ایچ او پھندو کو اغواء کا ڈرامہ رچانے اور محکمے کو بدنام کرنے کی پاداش میں تنزلی کرتے ہوئے سب انسپکٹر سے اے ایس آئی بنادیا جبکہ کرپشن میں ملوث تھانہ پہاڑی پورہ کے اہلکار کو ملازمت سے فارغ کردیا ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کے مطابق غفلت برتنے اور خود کو اغواء کرنے کا ڈرامہ رچانے پر تھانہ پھندو کے سابق ایس ایچ او سب انسپکٹر سجاد خان کی تنزلی کرکے اسے اے ایس آئی بنادیاگیا ہے جبکہ کرپشن میں ملوث تھانہ پہاڑی پورہ کے کانسٹیبل لیاقت خان کوفارغ کردیاگیاہے ۔

یاد رہے کہ سابق ایس ایچ او تھانہ پھندو سجاد خان کچھ عرصہ قبل قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے محکمہ سے بغیر اجازت لئے سیر و سیاحت کیلئے کراچی گیا تھا، اس دوران پشاور میں افواہیں گردش کرنے لگی تھی کہ ایس ایچ او تھانہ پھندو کو اغواء کرلیا گیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ سجاد خان سیر و تفریح کیلئے کراچی گیا تھااور موبائل فون بھی بند کیاتھا ۔