بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آئی جی جیلخانہ جات کی کاوشیں رنگ لے آئیں

آئی جی جیلخانہ جات کی کاوشیں رنگ لے آئیں


پشاور۔ آئی جی جیل خانہ جات شاہد اللہ خان کی ذاتی دلچسپی سے ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد آپریشنل ہوگیا ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد کو2005ء میں ہونیوالے زلزلہ میں شدید نقصان پہنچا تھا جس پر ایبٹ آباد کو جیل کو ختم کردیا گیا تھا ایبٹ آباد میں جیل نہ ہونے کی وجہ سے ضلع ایبٹ آباد کے قیدیوں و حوالاتیوں کے علاوہ انکے لواحقین کو بھی شدید ذہنی کوفت کا سامنا تھا اسکے علاوہ پولیس کو بھی معمولی نوعیت مقدمات میں بھی گرفتار ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ میں منتقل کرنا پڑتا تھا ۔

جس سے سیکورٹی کے علاوہ انکا وقت بھی ضائع ہوتاتھا ضلع ایبٹ آباد کے سماجی و عوامی حلقوں آئی جی جیل خانہ جات شاہد اللہ خان کو مختصر وقت میں ڈسٹرکٹ جیل آپریشنل کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس سلسلے میں معلومات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد میں8 سو کے قریب قیدیوں اور حوالاتیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے اور اسے کلاس ون ڈسٹرکٹ جیل کا درجہ دیا گیا ہے ۔