بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نواز شریف نے مولانا طارق جمیل سے خصوصی وظیفہ لے لیا

نواز شریف نے مولانا طارق جمیل سے خصوصی وظیفہ لے لیا


لاہور۔ مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو مشکلات کے حل کیلئے خصوصی وظیفہ دیا، مولانا طارق جمیل نے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

جمعرات کو میاں نوازشریف سے مولانا طارق جمیل نے رائیونڈ میں ملاقات کی، مولانا طارق جمیل نے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے خصوصی دعا کرائی، مولانا طارق جمیل نے نوازشریف کو مشکلات کے حل کیلئے خصوصی وظیفہ بھی بتایا، ملاقات میں تمام امور پر آدھا گھنٹہ گفتگو کی گئی۔