بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان کی کلبھوشن کی اہلیہ کو شوہر سے ملاقات کرانیکی پیشکش

پاکستان کی کلبھوشن کی اہلیہ کو شوہر سے ملاقات کرانیکی پیشکش


اسلام آباد ۔ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اس کی بیوی سے ملاقات کرانے کی پیشکش کردی ، ملاقات کلبھوشن کی بیوی کو پاکستان بلوا کر کروائی جائے گی، ملاقات کی پیشکش کے حوالے سے بھارتی ہائی کمیشن کو مراسلہ بھیج دیا گیا۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق پاکستان نے بھارت کو جاسوس کلبھوشن یادیو کی بیوی سے ملاقات کی پیشکش کی ہے، کلبھوشن کی اہلیہ کو پاکستان بلوا کر ملاقات کروائی جائے گی۔
ملاقات کی پیشکش انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی گئی ہے، ملاقات کی پیشکش کے حوالے سے بھارتی ہائی کمیشن کو مراسلہ بھیجا گیا ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3مارچ 2016کو پاکستانی اداروں نے گرفتار کیا تھا، کلبھوشن یادیو نے ’’را‘‘ منصوبوں اور کالعدم تنظیموں کے ذریعے پاکستان دشمن سرگرمیوں کا اعتراف کیا تھا۔