بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ہشت نگری پھاٹک میں موجود دکانیں خالی کرنے کیلئے ڈیڈ لائن

ہشت نگری پھاٹک میں موجود دکانیں خالی کرنے کیلئے ڈیڈ لائن


پشاور۔ریلوے نے سی پیک منصوبے کے تحت ہشتنگری ریلوے پھاٹک میں ایک ہزار دکانوں کو خالی کرنے کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں جس میں دکانداروں کو دو ہفتوں میں بقایا جات کی ادائیگی اوردکانیں خالی کرنے کی ڈیڈی لائن دی گئی ہے ۔

دوسرے مرحلے میں فردوس ریلوے پھاٹک ٗ تیسرے مرحلے میں غریب آباد ریلوے پھاٹک ٗ چوتھے مرحلے میں سیٹھی ٹاؤن ریلوے پھاٹک ٗنوشہرہ ریلوے پھاٹک میں دکانوں اور گھروں کو خالی کرایا جائیگا سی پیک منصوبے کے تحت ٹریک کو ڈبل کرنے کے لئے 1980ء میں لیز پر دی جانے والی دکانوں کو دو ہفتوں میں خالی کرایا جائیگا ان دکانوں کی لیز مکمل ہونے میں اب بھی 45 سال باقی ہیں ہشتنگری ریلوے پھاٹک میں کپڑوں ٗ جوتوں سمیت مختلف اشیاء کی دکانیں موجود ہیں۔