بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ریلوے اراضی واگزار کرانے کیلئے جلد ہی ہو گا گرینڈ آپریشن

ریلوے اراضی واگزار کرانے کیلئے جلد ہی ہو گا گرینڈ آپریشن


پشاور۔پشاورڈویژن میں ریلوے کی 35ایکڑ سے زائد قیمتی اراضی کو قبضہ گروپ سے وا گزار کرانے کے لئے گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ریلوے دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا کے پانچ بڑے شہروں میں اس وقت پاکستان ریلویز کی 35ایکڑ سے زائد انتہائی قیمتی اراضی پرمافیا نے قبضہ جما رکھا ہے۔

پشاورشہر میں تجارتی ٗرہائشی ٗ زرعی اور سرکاری محکموں کا تقریباً 17 ایکڑ سے زائد زمین پر قبضہ ہے درگئی میں تقریباً 5.765ایکڑ ، مردان میں 2.854ایکڑ ، نوشہررہ میں 9ایکڑ ٗ چارسدہ میں 0.399ایکڑ زمین پر قبضہ ہے ۔