بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بنوں ، فورسز کے قافلے کے قریب بم دھماکہ‘3 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

بنوں ، فورسز کے قافلے کے قریب بم دھماکہ‘3 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی


بنوں۔ بنوں کے علاقے نور ڈ ٹوچی پل کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب بم دھماکے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ۔ اتوار کو بنوں کے علاقے نور ڈ ٹوچی پل میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ہونے والے دھماکے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کا قافلہ شمالی وزیرستان سے بنوں آرہا تھا کہ نورل میں اسے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ بم سڑک کنارے کھڑی ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا اور قافلے کے قریب آتے ہی دھماکا کردیا گیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔