بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا کاپشاور میں سی پیک انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک تعمیر کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کاپشاور میں سی پیک انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک تعمیر کرنے کا فیصلہ


پشاور ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں چین پاکستان اقتصادی راہداری انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارک کی تعمیر سے صوبے میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق پارک کے لئے زمین حاصل کر لی گئی ہے اور اس پر تعمیراتی کا م جلد شروع کردیا جائے گا۔

یہ پارک ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالر سے زائد کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ پارک کی تعمیر سے صوبے میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔