بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مفتی عبدالقوی کو مزید ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

مفتی عبدالقوی کو مزید ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا


ملتان ۔قندیل بلوچ قتل کیس میں ملتان شیشن کورٹ نے مفتی عبدالقوی کو مزید 7روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیااور دوبارہ عبدالقوی کو 20نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا،تفصیلات کے مطابق پیر کے روز قندیل بلوچ قتل میں مفتی عبدالقوی کو سخت سکیورٹی حصار میں ملتان شیشن کورٹ لایا گیا جہاں پر انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا تو تفتیشی افسر عاطف شہزاد نے عدالت میں مفتی عبدالقوی کہ مکمل چالان جمع کرائے اور عدالت سے استداد کی کہ مزید تفتیش کے لئے مفتی عبدالقوی کا 7روز کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منطور کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کو 7روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔