بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خواجہ آصف نا اہلی کیس ٗ لارجر بینچ کی تشکیل چیلنج

خواجہ آصف نا اہلی کیس ٗ لارجر بینچ کی تشکیل چیلنج


اسلام آباد ۔وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے نا اہلی کیس میں اپنا جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا، خواجہ آصف نے لارجر بینچ کی تشکیل چیلنج کر دی، جواب میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے عدالت سے تمام حقائق چھپائے، لارجر بینچ نے مجھے اپیل کے حق سے محروم کر دیا ہے۔

پیر کو وزیرخارجہ خواجہ آصف نا اہلی کیس میں خواجہ آصف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا تے ہوئے لارجر بینچ کی تشکیل چیلنج کر دی، جواب میں کہا گیا کہ 18ستمبر کو عدالت نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی آبزرویشن دی۔

26ستمبر کو عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے تمام حقائق چھپائے، لارجر بینچ کی تشکیل سے مجھے اپیل کے حق سے محروم کر دیا گیا۔ خواجہ آصف کا جواب سات صفحات پر مشتمل ہے۔