بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان بم دھماکے میں 24 سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان بم دھماکے میں 24 سکیورٹی اہلکار ہلاک


کابل ۔افغانستان کے شمالی صوبہ پکتیا میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے باعث دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے جبکہ قندھار میں پولیس اور طالبان کے درمیان جھڑپ مین 22 پولیس اہلکار اور 45 جنگجو ما رے گئے ۔

حکام کے مطابق صوبہ پکتیا میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب ضلع احمد خیل کے علاقہ وارم میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے اڑ گیا جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار اور تین شہری ہلاک جبکہ تین اہلکار زخمی ہو گئے ۔ تاہم زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے دھماکے سے متعلق تاحال کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ واضح رہے کہ افغانستان میں حکومت مخالف جنگجو عام طور پر افغان سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لئے اس قسم کے حملے کرتے رہتے ہیں۔

علاوہ ازیں صوبہ قندھار کے ضلع حیوانہ میں پولیس چوکی پر طالبان جنگجوؤں اور افغان پولیس کے مابین جھڑپ کے باعث 22 پولیس اہلکار اور 45 طالبان جنگجو ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اس جھڑپ میں 15 پولیس اہلکار اور 35 طالبان عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں ۔