بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں موسم سرما کی بارش‘ خشک سالی کا خاتمہ

خیبر پختونخوا میں موسم سرما کی بارش‘ خشک سالی کا خاتمہ


پشاور ۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی، جس سے اسموگ اوردھند میں کمی ہو گئی۔پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش اورکئی شہر دھند کی لپیٹ میں ر ہیں۔وہاڑی، لیہ، بہاولپور، اوچ شریف اور احمد پور شرقیہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے اسموگ اور دھند کم ہوگئی۔لاہور اور منڈی بہاو الدین سمیت صوبے کے کئی علاقے بدستور دھند کی لپیٹ میں ر ہیں۔

موٹر وے بھی کئی مقامات پر بند کردی گئی۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دورا ن اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔دوسری طرف لاہور، منڈی بہاوالدین سمیت پنجاب کے کئی علاقے بدستور دھند کی لپیٹ میں ہیں جبکہ موٹر وے کو کئی جگہوں پر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

لاہور شہر کے مختلف علاقوں اور نہر کناریعلاقوں میں شدید دھند ہے، مال روڈ، جیل روڈ، دھرم پورہ، مغل پورہ، ہر بنس پورہ، تاج پورہ، جلو موڑ، تاج باغ، باٹا پور، دروغہ والا، سلامت پورہ اور شالامار چوک شامل ہیں۔