بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وفاقی حکومت کا بلوچستان کے لیے 10سالہ پیکج کا اعلان

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے لیے 10سالہ پیکج کا اعلان


کوئٹہ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کے لیے 10 سالہ پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آئندہ سال جون میں اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی،الیکشن وقت پر ہوں گے اور جمہوریت چلتی رہے گی، بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی حکومت کی ترجیح ہے بلوچستان کی ترقی کے لیے دس سالہ پیکج تیار کیا جا رہا ہے کوئٹہ میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ آنے کا مقصد سیکورٹی سی پیک اور دیگر ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینا تھا کوئٹہ میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیر اعلٰی بلوچستان کی تجویز کے تحت بلوچستان کی ترقی کے لیے دس سالہ پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کے تحت بلوچستان کی ہر یونین کونسل کو ملک کے دیگر علاقوں کی طرح یکساں ترقی دی جائے گی بلوچستان کی ہر یونین کونسل میں بجلی گیس پینے کے صاف پانی کی فراہمی تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے گا بلوچستان میں جہاں بھی کمی ہے اسے ہر صورت پورا کیا جائے گا اس پیکج کے لیے آدھے فنڈز وفاقی حکومت اور آدھے صوبائی حکومت دے گی۔

اس دس سالہ پروگرام کو اسی سال شروع کر دیا جائے گا بلوچستان کے ہر ضلع میں ایل پی جی ایئر بیس گیس کا پلانٹ لگ رہا ہے یہ تقریباً 20ارب روپے کی سکیمیں ہیں اس کے علاوہ سی پیک اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی 80ارب روپیہ کی سکیموں کا جائزہ لیا گیا ہماری کوشش ہے کہ دوسرے مہینے کوئٹہ آکر ان سکیموں کا جائزہ لیا جائے تا کہ ان کی پیشرفت پر اطمینان رہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت جون میں اپنی مدت پوری کرے گی اس کے دوماہ بعد الیکشن ہوں گے اور جمہوریت آگے چلتی رہے گی حکمرانی آئین کے مطابق ہوتی ہے اور ہمیشہ قانون کی بالادستی ہونی چاہیے ۔