بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / فرانس نے اسرائیلی جیل تک رسائی کی اجازت مانگ لی

فرانس نے اسرائیلی جیل تک رسائی کی اجازت مانگ لی


پیرس۔فرانس نے اسرائیلی جیل میں البرغوثی تک رسائی کی اجازت مانگ لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جیل میں بند تحریک فتح کے مرکزی رہ نما مروان البرغوثی تک فرانسیسی حکومتی عہدیداروں کو رسائی اور ملاقات کی اجازت فراہم کرے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کی ترجمان انیاس روماتیہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل فرانسیسی ارکان پارلیمان اور دیگر عہدیداروں کو البرغوثی سمیت تمام دیگر مذاکرات کاروں سے ملاقات کا موقع فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ چاہے اسرائیل ہو یا دنیا کا کوئی دوسرا ملک، فرانسیسی عہدیدار جہاں جانا چاہتے ہیں انہیں اس کی اجازت ملنی چاہیے۔

ادھر اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے کہا ہے کہ اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والے ملکوں کے مندوبین کو مروان البرغوثی جیسے اسرائیل کے خلاف دہشت گردی پر اکسانے والیعناصر سے ملاقات کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔فرانس کے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان اور دیگر عہدیداروں نے 18 سے 23 نومبر تک اسرائیل اور فلسطین کے دورے کا عزم کیا ہے۔ وہ اسرائیلی جیلوں میں قید چھ ہزار سے زاید فلسطینی قیدیوں کے حالات کیبارے میں جانکاری کے حصول کے لیے جیلوں کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔فرانسیسی وفد کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں میں مشہورفلسطینی منڈیلا مروان البرغوثی سمیت دیگر اہم اسیر فلسطینی رہ نماں سے ملیں گے۔

البرغوثی پندرہ سال سے اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔مروان البرغوثی تحریک فتح کے مرکزی رہ نما ہیں۔ وہ 2002 سے قید ہین۔ ان پر 2000 اور 2002 کے دوران اسرائیلی فوج پر حملوں پر اکسانے یا براہ راست مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کیالزامات کیتحت مقدمہ چلایا گیا۔ اس مقدمہ میں انہیں چار بار عمر قید اور چالیس سال اضافی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔فرانسیسی وفد23 اگست سے پابند سلاسل فرانسیسی نژاد فلسطینی وکیل صلاح حموری سے بھی ملنا چاہتا ہے۔ حموری کو اسرائیلی حکام نے انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل رکھا ہوا ہے۔