بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ایس ٹی بھرتی ٗ ا ین ٹی ایس نتائج تبدیل کئے جانیکاانکشاف

پی ایس ٹی بھرتی ٗ ا ین ٹی ایس نتائج تبدیل کئے جانیکاانکشاف


پشاور۔پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اعجازانورپرائمری سکول ٹیچرزکی بھرتی کے لئے این ٹی ایس کے امتحان میں ٹاپ پوزیشن ہولڈرزکوتبدیل کرنے پر این ٹی ایس انتظامیہ سے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز درخواست گذار اخلاق احمد کی رٹ پر جاری کئے اس موقع پر درخواست گذار کے وکیل شمائل بٹ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گذار نے پی ایس ٹی کی پوسٹ کے لئے نوشہرہ سے این ٹی ایس کاامتحان دیا۔

جس میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی اورنتائج جاری ہونے کے بعد تبدیل کردیاگیااورایسے افراد کوٹاپ پوزیشن دی گئی جو امتحان میں پیش ہی نہیں ہوئے جبکہ اس کی وڈیوعدالت میں پیش کی گئی اوربتایا کہ وڈیو میں ٹاپ کرنے والے امیدوارموجود ہی نہیں اوران افراد نے امتحان ہی نہیں دیا فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد این ٹی ایس انتظامیہ سے جواب طلب کرتے ہوئے بعد کے نتائج میں ٹاپ کرنے والے امیدواروں کورٹ میں فریق بنانے کے احکامات جاری کئے ۔