بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سعد الحریری نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا

سعد الحریری نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا


ریاض ۔لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں خیریت سے ہوں اور آئندہ دو روز میں واپس وطن آ جاؤں گا۔ واضح رہے کہ لبنانی وزیراعظم نے 10روز قبل سعودی عرب میں ٹی وی چینل کے ذریعے اچانک اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ لبنانی وزیراعظم کے اچانک استعفے کے بعد لبنان میں ایک سیاسی بحران پیدا ہوا ہے ، جس کے بعد سعودی عرب اور ایران کی جانب سے لبنان میں غیر یقینی سیاسی صورت حال پر ایک دوسرے کے خلاف شدید تنقید جاری ہے۔

سعد الحریری نے اپنے استعفیٰ میں ملکی سیاست میں حزب اللہ کے ذریعے ایرانی مداخلت کو وجہ بتایا تھا، جب کہ انہوں نے اپنے قتل کے خدشے کا بھی اظہار کیا تھا۔ دوسری جانب سعد الحریری کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں لبنانی وزیراعظم کو یرغمال بنا کر استعفیٰ لیا گیا۔